Thursday, April 25, 2024

نیوزی لینڈ ’’زیرو‘‘رنز سے ہار گیا

نیوزی لینڈ ’’زیرو‘‘رنز سے ہار گیا
July 16, 2019
نیوزی لینڈ ( 92نیوز) نیوزی لینڈ کی ہار پر مقامی  اخبار نے ہیڈ لائن میں لکھا کہ نیوزی لینڈ  زیرو رنز سے ہار گیا،جس پر نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر نے ٹویٹ کیا آئی سی  سی نے اچھا مذاق کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں ہار پر شائقین کرکٹ کے ساتھ کرکٹ ماہرین بھی مایوس دکھائی دے رہے ہیں ، نیوزی لینڈ کی ایک مقامی اخبار نے اپنی ہیڈ لائن لکھی نیوزی لینڈ زیرو رنز سے ہار گیا، جس پر نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر سکاٹ اسٹائرس نے ٹویٹ میں کہا آئی سی سی نے اچھا مذاق کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ  کا کہنا میچ ٹائی ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دینا چاہیے تھا۔