Friday, May 17, 2024

نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ منسوخ

نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ منسوخ
December 3, 2020

نیوزی لینڈ  اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ منسوخ کر دیا گیا، آئسولیشن میں کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کی وجہ سے پی سی بی نے میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی۔

قومی اسکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا،، پاکستان شاہینز سمیت قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے، روانگی سے قبل اسکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت سے منظوری لینا ہوگی۔

دوسری جانب قومی اسکواڈ کے چوتھے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیے گئے، ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی ٹیم کو کل پریکٹس کی اجازت ملنے کا امکان ہے، ابتدائی تین ٹیسٹوں میں مجموعی طور پر 8ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔