Friday, April 19, 2024

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ منسوخ

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ منسوخ
March 15, 2019
 ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ منسوخ ہو گیا۔ فیصلہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے رضا مندی سے کیا۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی  سے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بال بال بچی۔ واقعے کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم جمعے کی نماز کے لیے مسجد میں موجود تھی۔ فائرنگ کے واقعے میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم محفوظ رہی جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغامات میں ٹیم اور اسٹاف کے محفوظ ہونے کی خبر دی۔ کیویز کرکٹ بورڈ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے باہمی رضامندی سے کل سے شروع ہونے والا ٹیسٹ منسوخ کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ ختم کرکے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی کرکٹرز نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ویمن ٹیم کی کپتان جویریہ خان اور ثنا میر کا کہنا تھا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے اور ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔