Monday, September 16, 2024

نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گئی،ترجمان وزیراعظم ہاؤس

نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گئی،ترجمان وزیراعظم ہاؤس
April 26, 2017
اسلام آباد(92نیوز)ترجمان وزیراعظم ہائوس نے نیوز لیکس تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ ترجمان وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات پر تمام ارکان کا اتفاق ہےرپورٹ ساڑھے 6 ماہ میں مکمل ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے وزارت داخلہ کی طرف سے بھجوائی جانے والی نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق  وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے نیوز لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آج وزیر اعظم کو بھیجی گئی ۔ تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات پر تمام ارکان کا اتفاق ہے ۔ رپورٹ ساڑھے 6 ماہ  میں مکمل ہوئی ۔ اس دوران کمیٹی کے 6 اجلاس ہوئے ۔ کمیٹی کی معاونت ایک سب کمیٹی نے بھی کی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سب کمیٹی کے 16 اجلاس ہوئے جس میں تمام ریکارڈ اور گواہوں کا جائزہ لیا گیا۔ جسٹس عامر رضا خان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں سیکریٹری اسٹبلشمنٹ نجم سعید ،عثمان انور سمیت آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے ارکان شامل تھے ۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اور نیوزلیکس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔