Sunday, September 8, 2024

نیوز لیکس کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے: پرویز رشید

نیوز لیکس کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے: پرویز رشید
August 22, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا بڑے معاملے پر بڑا مطالبہ۔ کہتے ہیں نیوز لیکس کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

نیوز لیکس سے کوئی تعلق نہیں۔ کمیشن بننے سے پہلے ہی ان کی نوکری چھین لی گئی۔ نوازشریف کہیں نہیں جارہے۔ یہیں رہ کر مقابلہ کرینگے۔

پہلے چوہدری نثار اب پرویز رشید۔ نیوز لیکس معاملے نے ایک بار پھر ملکی سیاست گرما دی۔ سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے نیوز لیکس کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے مطالبے کی تائید کردی۔

پرویزرشید نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ملک میں رہ کر ہی مقابلہ کرینگے۔

سابق وزیراطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پانامہ فیصلے پر تحفظا ت ہیں۔ نظر ثانی اپیل کے فیصلے تک کہیں پیش ہونا یا نہ ہونا شریف خاندان کا حق ہے۔