Thursday, April 18, 2024

نیورک: ٹائم سکوائر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاجی مظاہرہ

نیورک: ٹائم سکوائر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاجی مظاہرہ
April 16, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں بہتر اجرت کے لیے طلبہ اور صحت عامہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فی گھنٹہ اجرت پندرہ ڈالر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا میں اجرت بڑھانے کے لیے دو سو تیس شہروں میں طلبہ، صحت عامہ اور نسلی انصاف کے سرگرم کارکنوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ورکروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ نیویارک کے ٹائم سکوائر پر ریکارڈ کیا گیا جہاں پر مظاہرین نے کچھ دیرکے لیے سڑک پر لیٹ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اجرت بڑھانے کے لئے نعرے درج تھے۔ احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی کم سے کم فی گھنٹہ اجرت پندرہ ڈالر ہونی چاہیے جو کہ ایک جائز مطالبہ ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کرتے رہیں گے۔