Friday, March 29, 2024

نیوایئرنائٹ سے شروع ہونے والی پارٹیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

نیوایئرنائٹ سے شروع ہونے والی پارٹیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا
January 3, 2019
لاہور (92 نیوز) شوبز ستارے نیو ائیر ویک منانے میں مصروف ہیں۔ 31 دسمبرکی رات سے شروع ہونے والی ڈانس پارٹیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ کراچی میں اداکارہ ماہرہ خان اور عائشہ عمر کے دوستوں کی جانب سے گرینڈ پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں دونوں نے کالے اور سرخ رنگوں کے مغربی لباس زیب تن کئے جس پر ان کے پرستاروں نے ان کوسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ یکم جنوری کو بھی کراچی میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں فواد خان ،مومل شیخ، سارا گیلانی،شہروز سبزواری، سارا شہروز، طوبی، مایا علی، زارا نور عباس، شہریار منور، فریحہ الطاف، شہریار منور، اسد صدیقی، بلال خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ لاہور میں علی ظفر ،أْئمہ بیگ اور قیو بی سمیت دیگر فنکاروں نے رنگا رنگ تقریب میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا جس میں دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔