Thursday, April 25, 2024

نیو یارک،فارمولا ون میں کیمی ریکونن نے سب کو پچھاڑدیا

نیو یارک،فارمولا ون  میں کیمی ریکونن نے سب کو پچھاڑدیا
October 22, 2018
ٹیکساس ( 92 نیوز) فارمولا ون کے دلچسپ مقابلے میں  فن لینڈ کے  کیمی ریکونن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جب کہ  لوئس ہملٹن کا امریکا  فارمولا ون  جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا ۔ بیلجیئم کے میکس ورسٹاپن نے دوسری ،برٹش ڈرائیور لوئس ہملٹن کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی ۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایکشن سے بھرپور فارمولا ون  ریس کا انعقاد ہوا جس میں  ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس سے خوب رنگ جمایا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سب پر بازی لے جانے والے لوئس ہملٹن کا جادو نہ چل سکا،فن لینڈ کے کیمی ریکونن نے ایسی  کارکردگی دکھائی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔ اسٹار ڈائیور نے آغاز سے ہی دھاک بٹھائے رکھی اور مخالفین کو آگے نکلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا ۔ بیلجیئم کے میکس ورسٹاپن نے دوسری ،برٹش ڈرائیور لوئس ہملٹن کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی۔