Friday, April 19, 2024

نیو یارک ٹائمز نے مقبوضہ وادی کو غصے اور خوف کی زندہ جہنم قرار دیدیا

نیو یارک ٹائمز نے مقبوضہ وادی کو غصے اور خوف کی زندہ جہنم قرار دیدیا
August 11, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پر عالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز  نے اپنی رپورٹ میں دنیا سے کٹی مقبوضہ وادی کو غصے اور خوف کا زندہ جہنم قرار دے دیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سری نگر کے چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات  ہیں ،  لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں، لوگوں کے پاس راشن ختم ہو چکا ہے اور وہ بھوکا رہنے پر مجبور ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق وادی بھر میں تمام دکانیں بند ہیں، اے ٹی ایم مشینیں خالی ہو چکی ہیں۔ مواصلاتی نظام کے تمام ذرائع کٹ چکے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو ہے۔ اخبار سے بات کرتے ہوئے کشمیریوں نے بتایا کہ  انہیں اشیا ئے ضروریہ کی خریداری کیلئے بھی باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا ،بچوں کیلئے دودھ بھی میسر نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کی دوپہر کو ہزاروں لوگ پرامن طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے سری نگر کی گلیوں میں نکل آئے۔ آزادی کے نعرے لگاتے اور کشمیری جھنڈا لہراتے مظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں برسانی شروع کر دیں جس جسے کئی لوگ زخمی ہو گے۔