Friday, March 29, 2024

نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی کوئی ملاقات نہیں ہو گی ، رویش کمار

نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی کوئی ملاقات نہیں ہو گی ، رویش کمار
September 21, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار نے کہا کہ نیویارک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔ بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت اپنی ہی بات سے مکر گیا۔ بھارت نے پھر سے الزام تراشی بھی شروع کر دی۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ واضح ہے پاکستان کی تجویز کے پیچھے نئی شروعات تھیں ، پاکستانی وزیراعظم کااصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیاگیا۔ دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ خبر سن کر افسوس اور حیرت ہوئی ۔ ثبوت اور مداخلت کے باوجود مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے۔ افسوس بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔ بھارتی حکام کی طرف سے ذہنی ہم آہنگی دکھائی نہیں دے رہی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خط کے ذریعے بھارت کو مثبت جواب دیا تھا ، لگتا ہے ملاقات منسوخی سیاست کی نذر ہو گئی ، بھارت میں انتخابات کی تیاری ہو رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت میں گھبراہٹ کی لہر پیدا ہوئی ہے ، بھارت کی سیاست تقسیم دکھائی دے رہی ہے ، بھارت جو جواز پیش کر رہا ہے وہ ٹھوس نہیں ہے۔ بھارت ان عناصر کی پشت پناہی کر رہا ہے جو بلوچستان میں معاملات خراب کر رہے ہیں ، بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونا خطے کے لیے اہم ہے۔