Monday, May 13, 2024

نیو یارک میں موبائل ٹرک کشمیر کی پل پل کی صورتحال پیش کر رہاہے

نیو یارک میں موبائل ٹرک کشمیر کی پل پل کی صورتحال پیش کر رہاہے
September 10, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کیلئے امریکی شہر نیو یارک  میں موبائل ٹرک سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کی سکرین پر مقبوضہ وادی کی پل پل کی صورتحال پیش کی جارہی ہے۔ نیو یارک  کی سڑکوں پر پھرتا یہ موبائل ٹرک سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس پر لگی ڈیجیٹل سکرین مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کررہی ہے۔ موبائل ٹرک پر کرفیو کا دورانیہ دن، گھنٹوں، منٹ اور سیکنڈز کی صورت میں پیش کیا جارہا ہے جبکہ اس پر کشمیر میں ہونے والے مظالم پر مبنی عالمی میڈیا کی رپورٹس بھی دکھائی جارہی ہیں۔ ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے اقوام عالم کو بیدار کرنے کی کوشش کی جارہی،، شاید ان کا ضمیر جاگ جائے اور وہ دنیا کی سب سے بڑی جیل پر ایکشن لیں۔