Thursday, May 9, 2024

نیو یارک میں مسلح شخص کی پولیس اسٹیشن میں فائرنگ ،اہلکار زخمی

نیو یارک میں مسلح شخص کی پولیس اسٹیشن میں فائرنگ ،اہلکار زخمی
February 10, 2020
نیو یارک ( 92 نیوز) نیو یارک میں مسلح شخص نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کے پاس نائن ایم ایم گن تھی اور اس نے پولیس اسٹیشن میں گھستے ساتھ ہی فرنٹ ڈیسک کے پاس کھڑے پولیس والوں پر گولیاں چلانا شروع کر دیں۔ اس کے بعد اس نے دوسرے حصے میں جا کر بھی پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں۔حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک رات پہلے بھی حملہ آور نے ایک پولیس والے کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔