Friday, April 26, 2024

نیو یارک میں الیکٹرک کار ریس کا انعقاد

نیو یارک میں الیکٹرک کار ریس کا انعقاد
July 14, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) نیویارک الیکٹرک کار  ریس  میں  ڈرائیورز مئ شاندار مہارت سے شائقین کو دنگ کر دیا ، سوئٹزر لینڈ کے سبیسٹن بومی نے سب کو پیچھے  چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کی،سوئس ڈرائیور نے سیزن کی پہلی ریس جیتی۔ فارمولا  ای ریس نیویارک میں  حریفوں کو دھول چٹانے کے لیے ڈرائیورز نے سر تورڑ کوششیں کیں، سوئٹزرلینڈ کے ڈرائیور  سبیسٹن بومی  سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے الیکٹرک کار ریس  کے فاتح قرار پائے۔ اسٹار ڈرائیور نےرفتار کے ساتھ ساتھ کنٹرول کا شاندار  مظاہرہ کیاکہ شائقین بھی حیران رہ گئے،سوئس ڈرائیور نے سیزن کی پہلی ریس جیتنے میں کامیاب رہے۔ دفاعی چیمپئن جین ایرک  کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ خاطر خواہ کارکر دگی نہ دکھا سکے۔