Monday, September 16, 2024

نیو یارک ساٹھویں سالانہ گریمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب

نیو یارک ساٹھویں سالانہ گریمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب
January 29, 2018

نیو یارک ( 92 نیو ز۹ امریکی شہر نیویارک میں ساٹھویں سالانہ گریمی ایوارڈ کا رنگا رنگ میلہ سجا۔ ریڈ کارپٹ پر فنکاروں نے جلوے بکھیر کر سب کے دل جیت لئے ۔ امریکی گلوکار برونو مارس 7 ایوارڈز اپنے نام کرکے سرفہرست رہے۔ تقریب میں ہیلری کلنٹن نے بھی شرکت کی۔

امریکی شہر نیویارک میں موسیقی کی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ گریمی کا ساٹھ واں رنگا رنگ میلہ سجا  جس میں لیڈی گاگا ،ٹونی بیننٹ ، پنک، ریتا اور اور ملی سائرس سمیت بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کی ۔

فنکار نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات زیب تن کرکے ریڈ کارپٹ پر آئے اور اپنے مداحوں سے خوب داد وصول کی۔  سالانہ ایوارڈ تقریب میں مشہور برطانوی اداکار اور سنگر جیمز کورڈن نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے ۔

امریکی گلوکار برونو مارس نے بہترین البم، سانگ اور ریکارڈ بزنس کرنے سمیت 7گریمی ایوارڈ اپنے نام کئے ۔ گلوکار کینڈرک لیمر نے پانچ گریمی ایوارڈ جیتے ۔

بہترین نئی فنکارہ کی حقدار 21 سالہ  الیسیا کارا قرار پائیں ،  تقریب میں لیڈی گاگا، پنک، ریحانہ سمیت نامور گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیت لیے ۔

امریکا کی سابق وزیرخارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی اچانک آمد سب کیلئے حیران کن رہی ۔ ، انھوں نے تقریب میں مائیکل وولف کی کتاب فائر اینڈ فیوری کو پڑھ کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔

خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کیخلاف سوشل میڈیا پر شروع ہونے والا مشہور ٹیگ کی گونج گریمی تقریب میں بھی سنائی دیتی رہی ۔ گلوکارہ کیشا نے اس حوالے سے اپنا مشہور گانا پرے انگ بھی گایا ۔

سایوارڈ شو کا یہ رنگا رنگ میلہ رات گئے تک جاری رہا جس میں فنکار ایوارڈز جیتنے پر خوشی سے نہال دکھائی دئیے ۔