Thursday, April 18, 2024

نیو کیلنڈونیا جزائر کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری

نیو کیلنڈونیا جزائر کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری
November 20, 2017

کینبرا (92 نیوز) مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلنڈونیا جزائر کے قریب سات اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ تین اور گہرائی دس کلو میٹر زیر سمندر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ تاہم امریکی جیولاجیکل سروے نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔