Thursday, April 25, 2024

نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
October 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں  ایک بار پھر پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ آج نیوکراچی میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ایک ہفتے میں  دو اہلکاروں کونشانہ بنا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا  گیا ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلر پھر متحرک ہو گئے اور اس بار پولیس اہلکاروں کو قتل کرناشروع کردیا، نیو کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کر قتل کردیا۔ متقول احمد والد کیساتھ آرہا تھا کہ ملزمان نے نشانہ بنایادیا ، مقتول پولیس اہلکار  نیو کراچی تھانے میں تعینات تھا ۔ سی ٹی ڈی افسران نے جائے واقع کا دورہ کیا اور بتایاکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتاہے ، راجہ عمرخطاب کاکہناتھاکہ شہر میں سیلپر سیل موجود ہیں۔ چند دن  پہلے گلشن معمار احسن چورنگی کےقریب ٹریفک پولیس اہلکارکر نشانہ بنایاگیاتھا۔