Saturday, April 20, 2024

نیو کراچی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ، دو زخمی

نیو کراچی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ، دو زخمی
November 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے نیو کراچی  سیکٹر الیون جی میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ،  بلوچ کالونی میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نیو کراچی سیکٹر الیون جی میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت صبر ایوب کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نعمان اور طاہر شامل ہیں، ابتدائی طور پر پولیس حکام کے مطابق واقع ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ فائرنگ میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا گیا ،عینی شاہدین کے مطابق  دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے فائرنگ کی۔ دوسری جانب  بلوچ کالونی جونیجو ٹاؤن میں  گوشت کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے صفدر نامی شخص زخمی ہوگیا،جس کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔