Tuesday, April 16, 2024

نیو کراچی میں اغواء کے بعد قتل کیے جانے والے دونوں بھائیوں کی نمازجنازہ ادا

نیو کراچی میں اغواء کے بعد قتل کیے جانے والے دونوں بھائیوں کی نمازجنازہ ادا
October 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) نیو کراچی میں اغواء کے بعد قتل کیے جانے والے دونوں بھائیوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔ قتل کی واردات کے بعد علاقے میں سوگ کا عالم ہے ۔ نیو کراچی سے 2 بچوں کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا ۔ دونوں مقتول 10 سالاہ علی رضا اور 8 سالہ اذان سگے بھائی تھے ۔ بچوں کی والدہ نے قتل کا پرچہ 20 اکتوبر کو پہلے شوہر کے 2 بھائیوں کیخلاف درج کروایا تھا ۔ دونوں بچوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا جن کی شناخت لواحقین نے کپڑوں کی مدد سے کی ۔ 2 بیٹوں کے بے رحمانہ قتل پر باپ بھی غم سے نڈھال ہوگیا ۔ مقتولین کے والد کا کہنا ہے بچوں کے دونوں چچا نے اپنے بھائی کے قتل کا الزام علی رضا اور اذان کی ماں پر لگا کر ہماری گود اجار دی ۔ علی رضا اور اذان کی نمازجنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں لواحقین کے ساتھ علاقہ مکینوں نے بھی شرکت کی جبکہ قتل کیخلاف طلبہ اور علاقہ مکینوں نے لاشوں کے ہمراہ احتجاج بھی کیا ۔ دوسری جانب پولیس نے نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔