Friday, April 26, 2024

نیو کراچی، تولیہ فیکڑی میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

نیو کراچی، تولیہ فیکڑی میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر
December 22, 2017

کراچی (92 نیوز) نیو کراچی میں تولیہ فیکڑی میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔
نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں تولیہ فیکڑی میں اچانک اگ بھڑک اٹھی۔
آگ نے چند ہی لمحوں میں پوری فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ابتدائی اطلاعت پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے پہنچی۔
تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید دوگاڑیاں طلب کی گئی۔
سہولیات سے محروم فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کا جنریٹر گرم ہو کر بند ہو گیا۔
فائر فائٹر جوتے میں پانی بھر کر جنریٹر کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
فیکری ملازم نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
دوسری طرف ضلع سینڑل کے چیئرمین ریحان ہاشمی موقع پر پہنچے اور محکمہ فائر بریگیڈ کی خستہ حالی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوارن لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔