نیو میکسیکو میں انٹرنیشنل بالون فیسٹیول جاری
نیو میکسیکو ( 92 نیوز ) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں انٹر نیشنل بالون فیسٹیول جاری ہے ۔ فضا میں تیرتے سینکڑوں دیو قامت غباروں نے ریاست میں خوب صورت نظارے بکھیر دیئے ہیں ۔
فیسٹول میں شرکا نے مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے دیو قامت غبارے تیار کئے اور ہوا میں اڑائے ۔
فیسٹیول میں شرکت کے لئے امریکہ بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح نیو میکسیکو پہنچے۔