Sunday, May 12, 2024

نیو ساؤتھ ویلز، جھاڑیوں میں لگی آگ سے تباہی، ایمرجنسی نافذ

نیو ساؤتھ ویلز، جھاڑیوں میں لگی آگ سے تباہی، ایمرجنسی نافذ
December 19, 2019
نیو ساؤتھ ویلز (92 نیوز) آسٹریلیا میں جھاڑیوں میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست کو دو ماہ میں دوسری بار ایمرجنسی نافذ کرنی پڑی ہے کیونکہ شدید گرمی اور تیز ہواؤں نے آگ کو بے قابو کر دیا ہے۔ سڈنی کے جنوب مغربی میں آگ سے تین جائیدادیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ ریاست میں 100 جنگلات اس وقت جل رہے ہیں جب کہ فائر فائٹرز کو آگ سے نمٹنے کے لیے وسیع اختیارات دے دیے گئے ہیں۔