Thursday, April 18, 2024

نیو دہلی ، انتخابات میں چھتیس گڑھ ، راجستھان میں کانگریس کامیاب ، غیرسرکاری نتائج

نیو دہلی ، انتخابات میں چھتیس گڑھ ، راجستھان میں کانگریس کامیاب ، غیرسرکاری نتائج
December 11, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیاں  بی جے پی کو لے ڈوبیں۔ بھارتی عوام نے مودی سرکار اور ان کی جماعت بی جے پی کو مسترد کر دیا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ، مدھیاپردیش اور راجھستان میں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔ ریاست مدھیا پردیش میں کانگرس ایک سو بارہ جبکہ بی جے پی ایک سو دس سیٹیں حاصل کر سکی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق راجھستان میں کانگرس ایک سو ایک سیٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ وزیراعظم مودی کی جماعت محض 73 سیٹیں لے پائی۔ اسی طرح ریاست چھتیس گڑھ میں بھی کانگرس سڑ سٹھ جبکہ بی جے پی صرف پندرہ سیٹیں لے سکی جبکہ میزورام اور تلنگانہ کے نتائج بھی سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق وہاں چھوٹی پارٹیاں میدان مارنے میں کامیاب رہیں۔ ان دونوں ریاستوں میں کانگریس دوسرے نمبر ہے۔ بی جے پی کا گذشتہ 15 برس سے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اقتدار میں ہے جبکہ شمالی ریاستوں میں بی جے پی کی شکست پارٹی کے لیے بہت بڑا  دھچکا ہے۔