Friday, April 19, 2024

نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج

نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج
December 14, 2017

ملتان (92 نیوز) ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ بہاؤ الدین زکریا میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی سمیت 39 نامزد وکلاء جبکہ 11 نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے ، 123 بی ، 353 ، 148 اور 149 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
مقدمہ سپر ٹنڈنٹ سیشن کورٹ صفدر ایوب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق صدر ہائیکورٹ بار شیر زمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتوں کے شیشے توڑے ، ہنگامہ آرائی کی اور ڈسٹرکٹ سیشن جج کے نام کی تختی اکھاڑ پھینکی۔