Thursday, April 25, 2024

نیو جرسی میں فائرنگ سے  پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک

نیو جرسی میں فائرنگ سے  پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک
December 11, 2019
نیو جرسی  ( 92 نیوز) امریکی ریاست نیو جرسی   کے شہر ’’ جرسی سٹی‘‘ میں فائرنگ سے  ایک  پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک جبکہ  متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے قتل کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کو نشانہ بنایا اور قریبی اسٹور میں جا چھپے ، وہاں سے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں پر گولیاں برساتے رہے جس کے باعث سیکورٹی اداروں کی جانب سے غیر معمولی رد عمل دیکھنے میں آیا۔ پولیس کمانڈوز سمیت، سکیورٹی اداروں کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، عمارتوں پر اسنائپرز کو تعینات کر دیا گیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے کی نگرانی کی جاتی رہی۔ پولیس کی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے ، فائرنگ کے باعث علاقے کے تمام اسکول بند کر دیے گئے تھے اور آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی طلبا کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی گئی۔