Friday, May 17, 2024

نیو ایئر نائٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی امن و امان کی صورتحال بہتر بنانیکی ہدایات

نیو ایئر نائٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی امن و امان کی صورتحال بہتر بنانیکی ہدایات
December 31, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیو ایئر نائٹ پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سال نو کے موقع پر سیاحتی مقامات کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔ مری اور گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی کیلئے 325 افسر اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ مری شہر میں 82 افسر اور اہلکار ٹریفک مینجمنٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایکسپریس ہائی وے اور جی ٹی روڈ مری پر4 افسروں سمیت 114 اہلکار ڈیوٹی کریں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر 8 ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پی ٹریفک کی روانی کی نگرانی کریں گےلاہور: مری اور دیگر شہروں میں جانے والے راستوں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں،عثمان بزدارلاہور:اعلیٰ پولیس اور ٹریفک حکام کو ٹریفک پلان پر عملدرآمد کی ذاتی نگرانی بھی کریں۔

انہوں نے کہا، مری، لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں، سیاحت کیلئے جانے والے مسافروں کو ٹریفک کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا ٹریفک حکام سیاحوں کی معاونت اور رہنمائی کریں۔ مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک کے بہاؤ میں کوئی خلل نہیں آنا چاہئے۔  سینئرپولیس افسران روڈز پر جا کر ٹریفک مینجمنٹ مانیٹر کریں۔

نیو ایئر نائٹ کے لئے لاہورپولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا، ہلڑ بازی کرتے منچلوں سے نمنٹنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری مختلف مقامات پر تعینات کی جائے گی۔