Thursday, March 28, 2024

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا پول کھل گیا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا پول کھل گیا
August 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا پول کھل گیا۔ جمعرات اور جمعہ کو ہونے والی بارش سے چھت ٹپک پڑی۔ سیلنگ بھی گرتی رہی۔ نیو اسلام آباد انٹرنینشل ائیر پورٹ پر ناقص میٹریل استعمال کیے جانے کا انکشاف ہو گیا۔ حالیہ مون سون کی بارشوں کے دوران نیواسلام آباد ایئرپورٹ کی گرتی ہوئی سیلنگ اور  ٹپکتی چھتوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ ایک سو پانچ ارب روپے سے زائد لاگت سے تیار کیے جانے والے ائیرپورٹ کا کوئی پرسان حال نہیں۔ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گندھارآرٹ گیلری کوئی اور ہی نمونہ پیش کرنے لگی۔ چھٹیں ٹپکنے کے  واقعات  تو پہلے ہی تھے مگر سیلنگ گرنے کے مناظر دیکھ کر لگتا ہے کوئی یہ پرانا ریلوے اسٹیشن ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے  بلند وبانگ دعوے تو کیے جاتے ہیں مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا جاتا۔ ائیرپورٹ کی حالت زار پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چپ سادھ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہر مرتبہ ناقص میٹریل کے استعمال کی نئی سے نئی کہانی سامنے آنے لگی ہے۔ ائیرپورٹ پر مبینہ کرپشن کے باعث ناقص میٹریل کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔