Friday, May 3, 2024

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ‏

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ‏
April 22, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف ،اے این ایف اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے تین کلو گرام چرس اور تین سو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، اے ایس ایف کے مطابق ملزم نے منشیات انتہائی مہارت سے مٹھائی میں چھپا رکھی تھی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہنگو کے رہائشی ملزم محمد جاسم کو گرفتار کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیاہے۔