Thursday, May 9, 2024

نیو ائیر نائٹ پر لاہور کی سکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے

نیو ائیر نائٹ پر لاہور کی سکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے
December 31, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نیو ائیر نائٹ پر لاہور پولیس نے  سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق 6 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز سمیت 6 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ  قیام امن کے لئے کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ، سکیورٹی کے پیش نظر سرچ،سویپ و کومبنگ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے کہا کہ  گذشتہ سالوں کے ریکارڈ یافتہ ون ویلرز سے ضمانتی مچلکے بھی لیے جارہے ہیں، ڈولفن اسکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹس کے اضافی دستے مسلسل پٹرولنگ یقینی بنائیں گے۔