Thursday, May 9, 2024

نینسی پلوسی کا ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کیلئے بل لانے کا اعلان

نینسی پلوسی کا ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کیلئے بل لانے کا اعلان
January 6, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر کی جنگ کی دھمکیوں پر ایوان نمائندگان کی اسپیکر کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ نینسی پلوسی نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کیلئے بل لانے کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ایران پر حملے کیلئے کانگریس کی منظوری ضروری نہیں۔ مزید بولے عراق سے نکلنے پر مجبور کیا گیا تو ایسی سنگین پابندیاں لگائیں گے کہ ایران پر عائد پابندیاں اس کے سامنے کچھ نہیں ہوں گی۔ عراق کی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز امریکی فوجیوں کے انخلا کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے فوج نکالنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عراق نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو اُس پر ایران سے بھی زیادہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی ۔ ۔رمپ کا مزید کہنا تھا کہ عراق میں امریکی ایئر بیس پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے جب تک یہ رقم واپس نہیں کی جاتی عراق سے واپس نہیں جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دہرائی۔ کہنے لگے ایران ہمارے شہریوں کو قتل کرے اور ہم اُس کے ثقافتی مقامات کو ہاتھ تک نہ لگائیں ، ایسا نہیں چلے گا۔ امریکا کو ایک اور جنگ میں جھونکے سے روکنے کیلئے اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایوان نمائندگان میں قرار داد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ قرارداد کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کیخلاف عسکری کارروائیوں کو محدود کرنا ہے ۔