Saturday, April 27, 2024

نیند اہم باتیں یاد رکھنے میں مدد دیتی ہے : تحقیق

نیند اہم باتیں یاد رکھنے میں مدد دیتی ہے : تحقیق
September 11, 2016
لاہور( ویب ڈیسک)تحقیق کےمطابق نیند کے دوران جن باتوں کا آپ بہت خیال رکھتے ہیں وہ  بہت دیر تک آپکی یادداشت کا حصہ بن جاتی ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  80غیر ویلش افراد کو ایک مخصوص وقت کے دوران سونے یا جاگتے رہنے سے پہلے ویلز کی زبان کے کچھ الفاظ سکھائے گئے تھے۔ جو افراد سوئے رہے ان میں نئے لفظ سیکھنے کی اضافی صلاحیت دیکھی گئی جبکہ  ایسے افراد جنھوں نے زبان سیکھنے میں ذاتی کوشش کی ان میں انتہائی بہترین تنائج دیکھے گئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیند کے دوران دماغ یادداشتوں کو محفوظ کرنے کے عمل سے گزرتا ہے۔