Thursday, March 28, 2024

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کے دوران دھماکہ ہونے سے سرنگ بیٹھ گئی، 8مزدور جاں بحق، 3چینی انجینئروں سمیت متعدد زخمی

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کے دوران دھماکہ ہونے سے سرنگ بیٹھ گئی، 8مزدور جاں بحق، 3چینی انجینئروں سمیت متعدد زخمی
June 1, 2015
مظفرآباد (92نیوز) مظفرآباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجھوئی سائٹ پرسرنگ میں دھماکہ ہونے سے 8مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ تین چینی باشندوں سمیت اٹھارہ مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کئی مزدور ابھی بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجھوئی سائٹ پر سرنگ میں کام جاری تھا کہ دھماکے سے سرنگ بیٹھ گئی جس سے افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں 8مزدور جاں بحق ہو گئے تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کام کرتے ہوئے زخمیوں کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق مزدوروں کا تعلق قریبی دیہات سے تھا۔ واقعہ کے بعد اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو بھی اس پراجیکٹ میں ایک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔