Thursday, March 28, 2024

نیلم جہلم منصوبے کے سربراہ زبیر محمود اچانک مستعفی

نیلم جہلم منصوبے کے سربراہ زبیر محمود اچانک مستعفی
September 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔  چئیر مین واپڈا کے بعد  نیلم جہلم منصوبے کے سربراہ جنرل (ر) زبیر محمود نے اچانک استعفیٰ دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق جنرل زبیر نے اپنے استعفے میں بظاہر کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے تاہم وزیراعظم نے  زبیر محمود کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ز بیر محمود چھے سال سے زائد عرصہ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے سربراہ رہے ہیں اور نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے پہلے یونٹ نے پیداوار اگلے سال جولائی میں شروع کرنی تھی ۔ نیلم جہلم پراجیکٹ پر 80فیصد سے زیادہ کام ہوچکا ہے ۔ گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے توانائی کے بحران اور سول ایوی ایشن اتھاٹی پر ایک اہم میٹنگ کی تھی جس میں نیلم جہلم پروجیکٹ کا اگلے سال 14 اگست کو افتتاح کرنے کا ٹائم فریم بھی دیا تھا ۔