Saturday, April 20, 2024

لندن فلیٹس ریفرنس،نواز شریف اور مریم  کی 7روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست رد

لندن فلیٹس ریفرنس،نواز شریف اور مریم  کی 7روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست رد
July 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نوازکے وکیل کے نے تیسرے روز بھی دلائل دیئے  اور کہا کہ   نیلسن اور نیسکول کی ٹرسٹ ڈیڈ سے مریم نواز نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، حسین نواز بینفیشل مالک ہے ۔ کلثوم نواز کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی  نوازشریف اور مریم نواز کی 7 روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی گئی ،  صرف آج اور کل تک کا استثنیٰ مل سکا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں ایوان فیلڈ ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ،  مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ  رابرٹ ریڈلے فونٹ کا ماہر نہیں  ،  ان  کی کوالیفیکیشن کیا ہے عدالت کو نہیں بتایا گیا ان  کی رائے کو سچ نہیں مانا جا سکتا ہے۔ امجد پرویز کا کہناتھا کہ نیلسن اور نیسکول کی ٹرسٹ ڈیڈ مریم نواز کے استعمال کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ۔ مریم نواز نے ٹرسٹ ڈیڈ سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ حسین نواز بینفیشل مالک ہے، یہ دو بہن بھائیوں کے درمیان معاہدہ تھا انھوں نے کہا کہ طارق شفیع  اور قطری شہزادے کے خطوط سے  بھی مریم نواز کا تعلق نہیں۔ بریدنگ اسپیس مریم نواز کے وکیل نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ تیس سے چالیس لوگوں نے  تیار کی،  یہ بھی درج نہیں کہ جے آئی ٹی کا کون سا حصہ کس نے لکھا ۔ واجد ضیاء نے اس عدالت سے بھی غلط بیانی کی ہے۔ کلثوم نواز کی 27جون کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ،رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں۔ دل عارضے میں بہتری آئی ہے ان کاایک عضو ابھی بھی کام نہیں کررہا۔ نواز شریف اور مریم نواز  کی جانب سے  سات روز کی حاضری سے استثنیٰ کے لئے درخواست دائرکی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ صرف آج اور کل کے لئے حاضری سے استثنیٰ مل سکا۔ عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو بدھ کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کردی۔ لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت کل  دو بجے تک ملتوی کردی گئی ۔ العزیز یہ ریفرنس کی سماعت کل صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔ خواجہ حارث واجد ضیا پر جرح کرینگے۔