Friday, March 29, 2024

نیل پالش صحت کیلئے خطرناک ہے : محققین

نیل پالش صحت کیلئے خطرناک ہے : محققین
October 31, 2015
لندن (ویب ڈیسک) سائنسدانوں کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتا چلا ہے کہ نیل پالش کے اجزاءمیں شامل عام کیمیکل ”ٹرائی فینائل فاسفیٹ“ نیل پالش لگانے والی رضا کار خواتین کے جسم میں جذب ہو گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ نیل پالش ناخنوں کے ذریعے جسم میں ایک ایسا کیمیکل خارج کرتی ہیں جو ہارمونز کے نظام میں خلل پیدا کرتا ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی اور ماحولیاتی ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) نے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی۔ محققین نے کہا ہے کہ ناخنوں کے ذریعے جسم میں جذب ہونے والا کیمیکل ٹرائی فینائل فاسفیٹ یا (ٹی پی ایچ پی) جسے نیل پالش کو دیرپا بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے عام طور پر پلاسٹک کی مصنوعات اور فوم والے فرنیچر میں آگ سے تحفظ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نتائج سے دریافت ہوا کہ یہ کیمیکل جسم میں ہارمونز کے نظام، تولیدی نظام میں تبدیلی پیدا کرتا ہے۔ سائنس دانوں نے 10 نیل پالش پر تحقیق کی جن میں سے انہیں آٹھ نیل پالش میں یہ کیمیکل ملا۔ محققین کے مطابق یہ نتائج انتہائی پریشان کن ہیں کیونکہ ناخنوں کو رنگنے والی مصنوعات کو خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے اور یہ ہارمونز کے نظام کو تباہ کرنے والے کیمیکل پر مشتمل ہیں۔