Friday, April 26, 2024

نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں شدید بدنظمی،پانی تک میسر نہیں

نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں شدید بدنظمی،پانی تک میسر نہیں
July 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں شدید بدانتظامی  دیکھنے میں آئی، بجلی نہ پانی ،کھلاڑیوں کابرا حال ہوگیا۔ نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کاعبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں آغاز ہو گیا جہاں بد انتظامی کا ہے ہر طرف راج ہے ۔ فیڈریشن کےعہدیداروں کے لئے ہوٹل کے اے سی والے کمرے کھلاڑیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ رات بھر بجلی بھی غائب رہی جب کہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے  جنریٹر یا کسی اور متبادل کا انتظام بھی موجود نہ تھا جس کے باعث کھلاڑی گرمی میں رات بھر پریشان رہے  اور رات سڑک پر گزاری ۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ  نہانے دھونے اور باتھ روم جانے کےلئے بھی پانی نہیں ہے، میچ کےدوران بھی کھلاڑیوں کو خود ہی پانی بھرنا پڑا۔ قوم ہاکی چیمپینز شپ میں ملک بھر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور سب ہی ناقص انتظامات پر  پریشان ہیں ۔