Saturday, May 11, 2024

نیشنل ہائی وے پر بھاری جرمانوں کا سلسلہ شروع، اوورلوڈنگ پر دس ہزار روپے چارج ہونے لگے

نیشنل ہائی وے پر بھاری جرمانوں کا سلسلہ شروع، اوورلوڈنگ پر دس ہزار روپے چارج ہونے لگے
January 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) نیشنل ہائی وے پر بھاری جرمانوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اوورلوڈنگ پر دس ہزار روپے چارج ہونے لگے۔ ادھر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کل سے پہیہ جام کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز نے جرمانے نہ رکنے پر ملک بھر میں شاہراہوں کو بھی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ نیشنل ہائی وے نے جرمانوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہو گیا۔