Wednesday, April 24, 2024

نیشنل ہائی وے نے صارفین کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی

نیشنل ہائی وے نے صارفین کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی
November 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) کس شاہراہ پر رش ہے ، متبادل روڈ کون سا استعمال کیا جائے  نیشنل ہائی وے  نے صارفین کی سہولت کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی  جس سے  اب گھر بیٹھے اپنے موبائل ایپ سے سڑکوں سے متعلق تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ این ایچ اے نے ای گورنس کا آغاز کر دیا، عوام کی معلومات تک رسائی کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی ۔ اس ایپ کے ذریعے روڈ میپس، سیفٹی رولز، ایمرجنسی نمبرز، سروسز، چلان  اور تمام علاقوں کے ہائی وئے کی موجودہ صورتحال کے علاوہ ترقیاتی کاموں کی تفصیلات اور ٹینڈرز کی معلومات با آسانی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ وزیر مملکت برائے موصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس ایپ نے کرپشن کے چانسز کم کر دیئے ہیں، پاکستان میں مواصلات کا نظام مضبوط کرنے جارہے ہیں۔ اب اداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہوگی۔