Thursday, April 25, 2024

نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والا سمیع اللہ پلاؤ بیچنے پر مجبور

نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والا سمیع اللہ پلاؤ بیچنے پر مجبور
December 12, 2019
جمرود ( 92 نیوز) نیشنل گیمز میں واپڈا کی جانب سے حصہ لے کر سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتنے والے سمیع اللہ زندگی کی دوڑ جیتنے کے لئے پلاؤ بیچنے پر مجبور ہے، جمرود ضلع خیبر کے سمیع اللہ کے سینے پر میڈلز کی چمک دمک تو ہے لیکن اس کی معاشی حالت میں کوئی رونق نہیں ۔ پشاور میں ہونے والے 33ویں نیشنل گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والا  سمیع  ضلع خیبر کے جمرود بازار میں پلاؤ فروخت کر کے اپنے خاندان کی کفالت پر مجبور ہے ۔ سمیع اللہ اتھلیٹکس کے میدان کا بہترین اتھلیٹ ہے ، نیشنل گیمز میں واپڈا کی جانب سے 100 میٹر دوڑ میں حصہ لیا اور سونے کا تمغہ جیتا۔ [caption id="attachment_256204" align="alignnone" width="500"] نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والا سمیع اللہ پلاؤ بیچنے پر مجبور[/caption] اتھلیٹکس کے میدان کا یہ فاتح زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے ہے ، اس کے پاس نہ صرف رہنے کو ذاتی گھر نہیں بلکہ خاندان کی کفالت کے لئے کوئی اور ذریعہ معاش بھی نہیں ان حالات کے باوجود سمیع اللہ نے نیشنل انڈرفور ٹین، انڈر19، انٹر بورڈز مقابلے بھی جیتے لیکن تنگدستی نے اسے تعلیمی سلسلہ منقطع کرنے پر مجبور کر دیا۔ بلند حوصلے کے مالک سمیع اللہ نے نیپال میں ساؤتھ ایشیئن گیمز میں سیلور میڈل بھی جیتا ، اس پرعزم اتھلیٹ کا کہنا ہے کہ اگر اسے معاشی فکر سے آزاد کیا جائے تو وہ اتھلیٹکس کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے۔