Friday, May 17, 2024

نیشنل گیمز اور آزادی مارچ ، پشاور حکومت مشکلات کا شکار

نیشنل گیمز اور آزادی مارچ ، پشاور حکومت مشکلات کا شکار
October 12, 2019
پشاور ( 92 نیوز )  نیشنل گیمز  اور مولانا کا آزادی مارچ ایک ساتھ  آنے سے خیبر پختونخوا حکومت کیلئے مشکلات کھڑی ہو گئیں ۔ 33ویں  نیشنل گیمز اور مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ایک ساتھ آنے پر خیبرپختونخوا حکومت کےلئے مشکل کھڑی ہوگئی، نیشنل گیمز کو سکیورٹی دیں یا آزادی مارچ سے نمٹا جائے  حکومت کو فیصلہ کرنے میں  مشکلات کا فیصلہ ہے ۔دوسری جانب   وزیراعلٰی کی نیشنل گیمز کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز وزیر کھیل ماننے کو تیار نہیں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمودخان نے 26 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہونے والے نیشنل گیمز کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویزدے ڈالی۔ وزیرکھیل محمد عاطف تجویز سے اتفاق کرنے کو تیار نہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد عاطف کا موقف ہےتیاریاں مکمل ہیں ، تاریخ تبدیل کی تو خیبرپختونخوا میزبانی سے محروم ہوجائےگا۔ نیشنل گیمز 26 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہوں گے۔