Thursday, April 25, 2024

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کا اجلاس، سیاحتی مقامات کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کا اجلاس، سیاحتی مقامات کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ
September 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کے سیاحتی مقامات کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان و دیگر صوبائی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم کو اٹک اور بالا حصار قلعے کو سیاحتی مراکز بنانے کے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے سیاحت کے حوالے سے زیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔