Thursday, April 25, 2024

نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کورونا بارے حکمت عملی پر غور کر رہی ہے، فردوس عاشق

نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کورونا بارے حکمت عملی پر غور کر رہی ہے، فردوس عاشق
March 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے اقداما ت سے متعلق حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسپتالوں سمیت دیگر عملے کو این ڈی ایم اے آلات فراہم کر رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انسداد کورونا کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ کورونا سے متعلق خوف کے عنصر پر قابو پایا جائے۔ کورونا سے متعلق جھوٹی خبروں کا سدباب کرنا ہوگا۔