Friday, April 26, 2024

نیشنل کمانڈ سینٹر میں خصوصی ویڈیو کانفرنس، اسپتالوں میں سہولیات کی دستیابی پر بریفنگ

نیشنل کمانڈ سینٹر میں خصوصی ویڈیو کانفرنس، اسپتالوں میں سہولیات کی دستیابی پر بریفنگ
June 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے خصوصی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، چاروں صوبوں کے ہنگامی سروسز کے سربراہ شریک ہوئے، ملک بھر کے اسپتالوں میں سہولیات، بستر اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ این سی او سی کانفرنس میں چھیپا، ایدھی فاؤنڈیشن، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، ایمرجنسی سروسز کے سربراہان نے عوام کیلئے ہنگامی خدمات کی فراہمی کی دستیاب سہولیات اور ہنگامی صورتحال میں کام کرنے والوں کو ریسورس مینجمنٹ سسٹم بارے آگاہ کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 1579 اسپتال، ریسورس مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہیں، جن میں سے 804 کا ڈیٹا آج ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر دستیاب ہوگا۔ کانفرنس کے شرکاء کو پاکستان نگہبان ایپ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ملک کے 1 ہزار 110 اسپتال پاکستان نگہبان ایپ سے منسلک ہیں، بہترین ربط سے ہنگامی خدمات سے منسلک افراد، عوام کو ہنگامی امداد کی فراہمی میں مدد ملے گی، یہ اقدامات، اسپتالوں، شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو خدمات کی انجام دہی مددگار ہوں گے۔