Friday, May 17, 2024

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا لاہور سمیت 9 اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا  لاہور سمیت 9 اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے لاہور سمیت 9 اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں جماعت کے امتحانات معمول کے مطابق ہونگے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں  تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اسلام آباد میں بیماری کا ریٹ ہائی ہے وہاں بھی 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شکایت آئی ہے کچھ اکیڈمیز کھلی رہتی ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو سیل کردیا جائے گا۔