Saturday, April 20, 2024

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا غیرقانونی مویشی منڈیوں کےخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا غیرقانونی مویشی منڈیوں کےخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
July 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک بھرمیں غیرقانونی مویشی منڈیوں کےخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔ عیدالاضحیٰ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ ملک بھر میں کہیں بھی غیرقانونی مویشی منڈی لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں صحت سے متعلق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی رپورٹس مل رہی ہیں۔ انتظامیہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کے لیے متحرک ہے۔ عوام کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔ کورونا کےخلاف حفاظتی تدابیر اپنانے سے ہی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ تمام صوبوں آزادکشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مانیٹرنگ ٹیمیں ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق انتظامیہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرے گی، جرمانے ہوں گے۔ مویشی منڈیوں کو بند کیا جاسکے گا۔ منڈیوں میں اوقات کار کی پابندی ہو گی۔ ایک مخصوص تعداد میں داخلے اور صحت سے متعلق گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ عید پرعوام بازاروں اور تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وبا پر قابو پانا مشکل ہو گا۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے عوام کے تعاون سے ہی کوونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔