Thursday, April 25, 2024

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا کے وفد کا ضلع خیبر کا دورہ

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا کے وفد کا ضلع خیبر کا دورہ
November 2, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی ورکشاپ کا حصہ 65 رکنی وفد نے ضلع خیبر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے حکام نے وفد کو افغان سرحد پر نصب باڑ اور سرحدی گزرگاہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وفد کو طورخم بارڈر ٹرمینل کے انتظامی نظام پر بریفنگ دی گئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار بارے بھی بتایا گیا۔