Friday, March 29, 2024

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی اور وار کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی اور وار کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد
June 20, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی اور وار کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صدر مملکت عارف علوی نے کورس کے کامیاب شرکا کو مبارکباد ہیش کی۔ عارف علوی نے کہا جامعہ کی خدمات سے سول و فوجی قیادت ملک کو درپیش موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہو سکے گی۔