Friday, May 17, 2024

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کا عطیہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کا عطیہ
May 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کا عطیہ دے دیا گیا۔ کٹس میں حفاظتی لباس ، ماسک اور عینکیں شامل ہیں۔ ان کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے چیئرمین این ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں۔ عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے کے عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔