Thursday, March 28, 2024

نیشنل پولوچیمپئن شپ قائداعظم گولڈ کپ 2017 باریز نے لیا

نیشنل پولوچیمپئن شپ قائداعظم گولڈ کپ 2017 باریز نے لیا
March 19, 2017
لاہور(92نیوز)نیشنل اوپن پولوچیمپئن شپ قائد اعظم گولڈ کپ 2017 باریز نے جیت لیاکور کمانڈر لاہور مہمان خصوصی تھےشائقین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کےمطابق  نیشنل اوپن پولوچیمپئن شپ قائد اعظم گولڈ کپ 2017ایبک پولو گراونڈ میں کھیلا گیا ، فائنل مقابلے میں باریز نے نیو ایچ ماسٹر پینٹ کو 6 گول سے شکست دی ۔ باریز نے 11 گول کئے جبکہ نیو ایچ ماسٹر پینٹ صرف 5 گول کر سکی۔ تیسری پوزیشن کے لیے میچ راوی آٹوز بمقابلہ ماسٹر پینٹ بلیک کے درمیان ہوا۔ اسمیچ میں ماسٹر پینٹ بلیک نے راوی آٹوز کو  5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست  دےدی ۔ یہ ٹورنامنٹ  لیگ سسٹم کے تحت کھیلا گیا جس میں 4 ٹیموں نے شرکت کی شائقین نے پولو کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔ آخر میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کئے۔