Sunday, September 8, 2024

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبات کی ماڈرن ملبوسات کی نمائش

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبات کی ماڈرن ملبوسات کی نمائش
March 22, 2016
فیصل آباد (92نیوز) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبات نے دیدہ زیب اور سٹائلش ملبوسات کو ناصرف خود تیارکیا بلکہ خود ہی زیب تن کرکے ماڈلز بن کر ریمپ پر جلوے بھی بکھیرے۔ تفصیلات کے مطابق آج نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی طالبات نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے۔ فائنل پراجیکٹ کے تھیسیز کے موقع پر طالبات نے اپنے تیارکردہ ملبوسات زیب تن کر کے ادائیں دکھائیں تو مختلف رنگوں کے امتیاز سے تیار شدہ کپڑے حاضرین کو خوب بھائے۔ مغربی، مشرقی، جنگی پہناوے ہوں یا برفانی لبادہ‘ شادی بیاہ ، پارٹی وئیرکونہایت خوبصورت انداز سے اتراتی‘ بل کھاتی چنچل حسیناوں نے ان فن پاروں کو پہن کر انکی اہمیت اور بھی بڑھا دی جو فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔ فیشن شو میں شہر کے نامور فیشن آرٹسٹ نے بھی شرکت کی اور نئی نسل کی اس انقلابی کاوش کو خوب سراہا۔ نازک حسینائیں مگر ادائیں قاتلانہ۔ طالبات نے اپنے تیار کردہ ملبوسات پہنے ریمپ پر ایسی واک کی کہ ماڈلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ fsd fsd1 fsd2 fsd3 fsd4