Saturday, April 20, 2024

نیشنل ٹی20 کپ کے سیمی فائنلز اور فائنلز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

نیشنل ٹی20 کپ کے سیمی فائنلز اور فائنلز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا
November 27, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) اسلام آباد دھرنے کے ختم ہوتے ہی پی سی بی نے کرکٹ لورز کو اچھی خبر سنا دی، پی سی بی نے دھرنے کےباعث ملتوی ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز اور فائنلز کی تاریخوں کا اعلان کردیا، سیمی فائنلز29 جبکہ فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے بڑے میچز کے لیے گھر  جانے والے کھلاڑیوں  کو بھی راولپنڈی واپسبلوالیا ، پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد آمنے سامنے  ہوں گے۔

 دوسرےسیمی فائنل میں لاہور بلیوز اور فاٹا کے  کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا ،پی سی بی نے دھرنے کے باعث دوبار میچز ملتوی کیے تھے۔